صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا کیس، ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
---فائل فوٹوز
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، مدعیٔ مقدمہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کےخلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کروا دیا
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ صحافی ندیم احمد کو زخمی کرنے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائرنگ کر کے
پڑھیں:
حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
حیدرآباد:سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔