رمضان کا دوسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025) رمضان کا دوسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی، مرغی، چینی، ایل پی جی، ٹماٹر سمیت کئی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.
(جاری ہے)
ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے تک، دال ماش 2 روپے28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ان کے علاوہ انڈے ،دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں پیسے فی کلو کے مطابق
پڑھیں:
وفاقی حکومت کاکھربوں کے 168 نامکمل منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے ایک کھرب روپے سے زائد مالیت کے 168 نامکمل منصوبے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال ان منصوبوں پر 850 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے جو اب جاری نہیں کیے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی حکام کے مطابق ان منصوبوں پر اب تک تقریباً 300 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ان منصوبو ں کی افادیت نہ ہونے کے وجہ سے ان کو بند کیا گیا ہے جس کا مقصد زیادہ بڑے نقصان سے بچنا ہے۔نامکمل اور غیر اہم منصوبوں کی بندش کے لیے فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، بعض منصوبے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بند کیے جانےو الے منصوبوں میں کچھ منصوبے ایسے بھی ہیں جو قانونی مقدمات کے باعث طویل عرصے سے زیر التواء ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ذرائع کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں کی بندش کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے سروے کیا تھا کہ کون کون سے منصوبے ضرورت کے تحت شروع نہیں کیےگئے۔