کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔
مارک کرنی نے یہ عہدہ اُس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔
وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جب عوامی سروے یہ ظاہر کر رہے تھے کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر سکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔
مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارک کارنی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ نون کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاء الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔