پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری ،ترقی پانے والوں میں سمیر احمد سید، محمد حمزہ شفقات اور صائمہ احدشامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ترقی پانے والوں میں محمد عمر مسعود، خاور کمال، سلمان غنی محمد ایاز، محمد اجمل بھٹی، عمارہ خان ، ڈاکٹر آصف طفیل، عمارہ امیر خٹک، نائلہ باقر، طلعت محمود، لیفٹیننٹ ایم شعیب خان جدون شامل ہیں ۔
ترقی پانے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوار الحق، ماجد محسن پنوار،، صاحبزادی وسیمہ عمر، بینشن فاطمہ ساہی اور شامیر خان بھٹو ، ظہیر عباس، محمد عبداللہ امیر خٹک، کرن خورشید اور محمد سلیم افضال ،ترقی پانے والوں میں حمیرہ اکرام، فضل خالق، زبیر احمد چنا، فلائٹ لیفٹیننٹ عاصم ایوب، ترقی پانے والوں میں ناصر احمد میمن، مریم کیانی، سارہ رشید، عمران حامد ، کلثوم ثاقب ، جاوید علی جاگرانی، شوذب سید، دانش افضل، طلحہ حسین فیصل، شہزاد فضل عباسی، شاہ زیب خان اور محمد زمان شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔