ہیٹ پر سیاسی نعرہ درج ہونے کے باعث عامر جمال پر 13 لاکھ روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔
عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا ، انھیں تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا ، جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا۔
سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں پر بھی جرمانے ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کا معاملہ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرنا ہوگی۔ دوسرا چالان ہونے پر اگر شہری 14 دن کےاندر چالان جمع کروائےگا تو اسے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چالان ملنےکے 21 دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ پانچ ہزار روپے ہے، لیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف 2500 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی ۔