جاپانی اداکارہ کی فحش فلموں سے توبہ، اسلام قبول کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔
سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو بھی شیئر کردیں۔ رائے لل بلیک نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اورسنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ ایک ایپی سوڈ میں بھی اس بارے میں بات کی۔ سابق سٹار نے کوالالمپور کے دورے کے دوران حجاب پہنا ہوا تھا کیونکہ وہ مساجد میں جانا اور مقامی مسلمان لوگوں سے ملنا چاہتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ میرے ساتھ بہت اچھے تھے، انہوں نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا تو مجھے خیال آیا کہ یہ لوگ بہت اچھے ہیں، میں ان کی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی؟’ سابق اداکارہ نے حال ہی میں ٹک ٹاک ویڈیوز کی ایک سیریز میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ 2 مارچ کو اسلامی مقدس مہینے رمضان میں روزے رکھیں گی، اسلام کے بارے میں اپنی پریکٹس شیئر کرنا شروع کی۔ رمضان سے ایک ہفتہ قبل رائے لِل بلیک نے سنگاپور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اینڈ گریٹ کی میزبانی کی، جہاں انہیں جائے نماز اور سفری نماز کی کٹس جیسے تحائف دیے گئے۔ اپنی ایک پوسٹ میں رائے لِل بلیک نے مقدس مہینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت مہینہ ہم سب کو اللہ کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں، خاندان، بھائیوں اور بہنوں کے قریب ہونے کا ایک موقع دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ خدا اور آپ لوگ مجھے اس مہینے سے گزرنے کی طاقت دیں گے۔ رمضان مبارک۔ سابق اداکارہ نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں اپنی پہلی افطار اور نماز ادا کی، ساتھ ہی انہوں نے حجاب پہن کر شہر میں گھومنے اور سری سینڈیان کی مشہور مسجد کے باہر پوز دینے کے مختصر کلپس بھی شیئر کیے۔ انہوں نے ٹک ٹاک صارفین کے ان الزامات کی تردید کی کہ وہ روزہ نہیں رکھ رہی بلکہ صرف کانٹینٹ تیار کر رہی ہیں۔
رائے کا 7 مارچ کو پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ اچھا، میں روزے سے ہوں، سب سے پہلے، میں اپنا کام کر ہوں، میں اپنی خالص نیت اللہ کے سپرد کر رہا ہوں، اس لیے میری فکر نہ کریں، براہِ کرم اپنی زندگی پر توجہ دیں۔ سابق اداکارہ نے کہا کہ میرے ماضی کے باوجود بہت سے مسلمانوں نے مجھے کھجوریں، کتابیں اور یہاں تک کہ مکہ سے ایک جائے نماز کے تحائف بھیجے، اس پر مجھے رونا آگیا کیونکہ لوگ بہت سپورٹیو ہیں، اور وہ جج نہیں کرتے۔’
معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رائے ل ل بلیک ل بلیک نے انہوں نے
پڑھیں:
شادی شدہ اداکاروں کا نامناسب رویہ؛ علیزہ شاہ نے ڈراموں میں کام بند کردیا
معروف اداکارہ علیزہ شاہ نے ڈراموں میں مسلسل غیر حاضری اور کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی۔
فلم سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک، معاوضہ دینے میں تاخیر اور غیر پیشہ ورانہ رویے جیسے مسائل کو ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتایا۔
علیزہ شاہ نے انڈسٹری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے غیر مناسب رویے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ بعض افراد خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کرتے ہیں۔
اداکارہ علیزہ شاہ نے مزید بتایا کہ وہ اب صرف انہی پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں ان کے ساتھ عزت اور وقار سے پیش آیا جائے اور وقت پر ادائیگی یقینی ہو۔
علیزہ شاہ نے شکوہ کیا کہ کئی بار اپنی محنت کی کمائی کے لیے تین سے چار ماہ تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ بار بار اپنی ہی رقم مانگنی پڑتی ہے تب جا کر کہیں ادائیگی ہوتی ہے۔ میں اب صرف اسی جگہ کام کروں گی جہاں مجھے میرا حق وقت پر دیا جائے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تنقید کی جاتی ہے حالانکہ انہوں نے کبھی کسی غلط طریقے سے کام حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
TagsShowbiz News Urdu