وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیرملکی خاتون صحافی کی بیزاری اور سرفراز بگٹی کی ناراضی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیر ملکی خاتون صحافی کی بیزاری پر سرفراز بگٹی کی ناراضی۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں راولپنڈی اسلام آباد میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کے علاوہ غیر ملکی نامہ نگار بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر اس وقت صورتحال قدرے ناخوشگوار ہوگئی جب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے اسباب عوامل اور محرکات بیان کررہے تھے تو پاکستان میں غیر ملکی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نامہ نگار جو ان سے مطمئن نظر نہیں آرہی تھی انہوں نے اپنے عدم اطمینان حیرت اور تعجب کے اظہار کیلئے اپنے سر پر ہاتھ رکھا لیا خاتون صحافی کا یہ انداز سرفراز بگٹی نے بھی دیکھا اور قدرے برہمی سے کہا کہ آپ کو کیا پریشانی ہے اگر آپ میرے موقف سے مطمئن نہیں تو آپ سوال کریں میں آپ کے ہر سوال کا جواب دونگا۔
اس موقع پر بعض دیگر صحافی بھی ا نامہ نگار کے حق میں بولنا شروع ہوگئے تاہم اس سے پہلے کہ صورتحال مزید خراب ہوتی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سفید پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں اس طرح صورتحال نارمل ہوگئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔