وزیرِاعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، لس یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو فری تعلیم دی جائے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دانش یونیورسٹی کا انڈوومنٹ فنڈ ہو گا جس میں حکومت رقم دے گی۔
انہوں نے کہا کہ 100 ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص کر دیا گیا ہے، بہترین تعلیم، اساتذہ، ریسرچ سینٹر کے حوالے سے یہ یونیورسٹی دنیا میں مقام حاصل کرے گی۔
اسلام آباد شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ.
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درس گاہیں موجود ہیں، اللّٰہ کو منظور ہوا تو 14 اگست 2026ء کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی 190ملین پاؤنڈ یعنی 60 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر شکر گزار ہوں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف دانش یونیورسٹی شہباز شریف نے
پڑھیں:
وفاقی جامعات کےکراچی کیمپسز کا منصوبہ سرخ فیتے کی نظر
اسلام ٓباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔
کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔
تقریب میں آرٹ اور فیشن کی تعلیم دینے والی لاہور کی معروف یونیورسٹی “پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ” کے کراچی میں فوری کیمپس کھولنے اور شارٹ کورسز سے کلاسز کا آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔
اس سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس جو جون 2024 کے آخری عشرے میں ہوئی تھی اس میں ” نیشنل کالج آف آرٹس( این سی اے)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ(پی آئی ایف ڈی) اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے کراچی میں کیمپسز جبکہ اردو یونیورسٹی کی طرز پر کراچی میں مزید ایک فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹی کے قیام کی بات کی گئی تھی۔
تاہم پریس کانفرنس کو ڈیڑھ برس جبکہ موہتا پیلس کی تقریب کو تقریبا 1 برس گزرنے کے باوجود کراچی میں مذکورہ بالا جامعات کا نا تو کوئی کیمپس کھل سکا اور نہ ہی بی ایس پروگرام کے داخلے، شارٹ کورسز شروع ہوسکے بلکہ بظاہر سارا کا سارا منصوبہ فائلوں میں بند کردیا گیا۔
یاد رہے کہ جس وقت وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ہوا تھا اس وقت وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی تھے جنھوں نے انتہائی تیزی اور سرعت کے ساتھ اس منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔
اسی اثنا میں ان کا تبادلہ ہوگیا اور وفاقی حکومت کے افسر ندیم محبوب کو وفاقی سیکریٹری تعلیم مقرر کردیا گیا اس وقت سیکریٹری تعلیم کے پاس چیئرمین ایچ ای سی کا چارج بھی ہے۔