پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میںبارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا.
(جاری ہے)
فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں. لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے بارش کے باعث گرمی میں کمی سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا. دریں اثنا محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے. اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے. رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور گرد و نواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور گرج چمک کے ساتھ علاقوں میں کی توقع ہے اضلاع میں کا امکان کے مختلف امکان ہے میں تیز
پڑھیں:
لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔