حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ایک طرف جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنیوالے لوگوں نے کیا کیا، اس واقعہ کی مذمت تو امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی کی، لیکن اس واقعہ کی مذمت نہیں کی تو ہمارے دشمنوں نے نہیں کی، اس سازش کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے، ہمیں بھی جیلیں ہوئیں ہم نے کسی ادارے کو برا بھلا نہیں کہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نہیں چھوڑا رہے ہیں جائے گا

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد‘ پشاور‘ وارسک ( خبر نگار خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی۔ دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا۔ جبکہ فرار ہوئے دہشت گردوں سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • ریلویز پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • ریلوے پولیس اہلکاروں کیلیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف
  • ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک