سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
راولپنڈی: 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14-15 مارچ کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر، ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں، سات خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔
تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کا رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) بہادری سےلڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہوا۔ نتیجتاً، دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔