حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی میڈیا رپورٹ

پڑھیں:

امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ بھی مستعفی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی ایسٹرانومر کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے چند دن قبل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔یاد رہے کہ اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کو بوسٹن میں کولڈ پلے کانسرٹ کے دوران ایک دوسرے کے قریب اور بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اُمت کی اصل شناخت ایثار اور صلہ رحمی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ بھی مستعفی
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
  • پاکستان نے افغان طالبان کو تسلیم کرنے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھیں، وزیر داخلہ سندھ
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت