اپنے بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کرکے سیاست کر رہے ہیں، مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید میر مرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ایکس پر انہوں نے اپنا طویل بیان 4 مختلف زبانوں انگریزی، اردو، سندھی اور سرائیکی میں جاری کیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ میں اپنے والد شہید میر مرتضی بھٹو کی میراث کو آگے لے کر چلوں گا تاہم میرے پاس والد کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں کوئی عہدہ یا رکنیت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔

سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے بیان میں پاکستان کے جغرافیے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ بھی کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے، لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کر کے سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے نیک خواہشت اور دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ جو بیان یا تبصرے ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹ سے جاری ہوں صرف ان ہی پر یقین کیا جائے، دیگر کسی ذرائع سے آنے والی معلومات یا بیانات سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ ان کے ذمے دار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تصدیق کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے رہا ہوں

پڑھیں:

(سندھ بلڈنگ ) ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو ،کھوڑو سسٹم کا مہر ہ ثابت

نارتھ ناظم آباد بلاک آئی ، پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے193 پر خلاف قانون تعمیرات
ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سسٹم کی سرپرستی

سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں کو سید ضیا کی سرپرستی نارتھ ناظم آباد میں درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی بلاک آئی پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر بلڈنگ قوانین کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں زمینی حقائق کے مطابق کراچی میں جاری غیر قانونی دھندوں کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدام اب تک عمل میں نہ لایا جا سکا ہے بلڈنگ افسران ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دینے اور محکمہ جاتی کاروائیوں سے بالا تر دکھائی دیتے ہیں وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کے جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکااسوقت بھی نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنات، جادو اورمنترجنتر (پہلا حصہ)
  • ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
  • (سندھ بلڈنگ) ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی پیداگری سے انسانی جانوں کو خطرہ
  • کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑی جنسی زیادتی کے مقدمے سے بری
  • بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
  • بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
  • پاکستان کا عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
  • (سندھ بلڈنگ ) ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو ،کھوڑو سسٹم کا مہر ہ ثابت
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار