دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں "را" ملوث ہے اور انڈین ایجنٹس سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی فوج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن مختلف چہرے بدل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے مگر ہمیشہ ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں۔ گورنر سندھ کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں اور دشمن کا حتمی ہدف افواجِ پاکستان اور اس کی قیادت ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کراچی سے اس مہم کا آغاز کریں کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ انہوں نے رہے ہیں کو غیر کے لیے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں تاریخی فتح قوم کو دلائی،پوری دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ وار قابلیت کی معترف ہے،وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی بہترجنگی حکمت عملی کی بدولت بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر نے کھانے کی دعوت پر بلایا جوکہ اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکا سوشل میڈیا اداروں کے سربراہان کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے سواکوئی کام نہیں کیا اورآج انہیں قانون کی حکمرانی یاد آرہی ہے،9مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو عدالت کی جانب سے سزائیں ہورہی ہیں یہی قانون کی حکمرانی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
  • جن پر دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا اے پی سی بلائیں گے ؟ گورنر خیبرپی کے
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان