اسلام آباد، فیصل کریم کنڈی کا مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مفادات اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رحجان کے خاتمہ کیلئے ٹھوس مشترکہ جامع حکمت عملی تیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ہے۔ افطار ڈنر میں قائمقام صدر پاکستان اور چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا، قازقستان، نائجریا، موروکو، بحرین، اعزازی سفیر تیونس، اردن، آذربائیجان، دارالاسلام، سوڈان، شام، تاجکستان، صومالیہ کے سفیروں جبکہ سعودی عرب، افغانستان، ایران، مصر اور لیبیا کےسفیروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
افطار ڈنر میں مسلم امہ کے اتحاد، وحدت اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رحجان پر گفتگو ہوئی۔ مسلم ممالک کے سفراء نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستانی حکومت و عوام کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلم ممالک کے سفراء سے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور سلامتی کا مقدس مہینہ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مفادات اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رحجان کے خاتمہ کیلئے ٹھوس مشترکہ جامع حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے کہا اسلام امن اور خیر کا دین ہے، جس میں انسانیت کی بھلائی اور دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیراعظم کے مشیر داخلہ پرویز خٹک، ارکان قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، سردار فتح اللہ خان میانخیل، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، ارکان صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ارباب زرک، پالستان پیپلز پارٹی کے صوبایئ صدر محمد علی شاہ باچا سمیت وزارت امور خارجہ کے افسران نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے افطار ڈنر میں امت مسلمہ کے
پڑھیں:
تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی