Juraat:
2025-06-17@03:18:01 GMT

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

 

پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا

آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ تاہم پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے ہو گئے، جس کے تحت اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتفضی اور علی حیدر گیلانی نے کی جب کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی کمیٹی میں اسحٰق ڈار، سعد رفیق، احمد یار خان، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے ۔اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہواجس میں آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعلی نے بجٹ دستاویز پر باضابطہ دستخط کئے۔ بجٹ کی منظوری کے بعد اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ
  • وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
  • پنجاب کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا
  • بھکر، نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء سمیت 3 افراد قتل
  • بھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل
  • حویلی کہوٹہ میں ن لیگ کا پاور شو: آئندہ حکومت ہم بنائیں گے، شاہ غلام قادر
  • پنجاب اسمبلی میں 16 جون کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا
  • پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
  • سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف
  • سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف