آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی کا دورہ ملتان، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کر جانے والے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، ریجنل صدر آئی ایس او ملتان ریجن سید احتشام حیدر، علامہ سید طاہر عباس نقوی، وحدت یوتھ ملتان کے رہنما محمد حسن حیدری، مولانا علی رضا حسینی اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے بزرگ عالم دین کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔ سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ قاضی شبیر حسین علوی فخر عباس نقوی نے میں ایک
پڑھیں:
واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے: علامہ راغب حسین نعیمی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ علما کرام معاشرے میں رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں۔ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے۔ امن وامان برقراررکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔ سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ امام حسینؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی خاطر جام شہادت نوش فرما کر اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ ا لمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا امام حسین ؓکی شہادت ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ آپؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کیلئے تاقیامت مثال بن گئی۔آپؓ نے رسول اللہؐ کی بارگاہ میں کامیابی حاصل کی اورجنت کی سرداری پائی