گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 254 کنکشن منقطع، 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 254 کنکشن منقطع، 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 254 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور میں 81 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے، جبکہ 8 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ فیصل آباد میں 29 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم جرمانے کی مد میں وصول کی گئی۔ شیخوپورہ میں 7 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان میں 45 کنکشنز گیس چوری پر اور مزید 24 کنکشنز کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر کاٹے گئے۔ بہاولپور میں 9 کنکشنز گیس چوری پر جبکہ 53 کنکشنز کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر منقطع کیے گئے۔
گوجرانوالہ میں 1 غیر قانونی کنکشن منقطع کیا گیا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ساہیوال میں 5 غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیے گئے، جبکہ 10 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس چوری کے خاتمے اور شفاف گیس فراہمی کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے جرمانے عائد ہزار روپے گیس چوری کیے گئے
پڑھیں:
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔
سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔