چینی صدر کا یورپی یونین کے اہم اجلاس میں شرکت سے انکار، وجہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرہونے والی تقریبات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی دارلحکومت برسلز میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں اب چینی صدر کی جگہ وزیراعظم لی چیانگ شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی
چینی وزیراعظم برسلز میں یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ یورپی یونین اور چین کے مابین یوکرین جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پر روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے چین پر روس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد گزشتہ سال یورپی یونین نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات پر بھی ٹیرف عائد کیے۔
گزشتہ سال چین اور یورپی یونین غیر قانونی سبسڈیوں اور ڈمپنگ کے الزامات پر ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
china EU president چین یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین یورپی یونین یورپی یونین
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور:سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔