Jang News:
2025-04-26@22:13:20 GMT
لکی مروت پولیس کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔
پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔
آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔