.ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے میں بھی ملوث پایا گیا تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف زہریلی مہم چلا رہا تھا اور دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد شیئر کر رہا تھا ایف آئی اے نے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کے خلاف درج مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی جا سکتی ہیں مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا ملزم کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا یا تنہا کارروائی کر رہا تھا حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے اور دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے مطابق
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔