سول اسپتال نوشہرو فیروز کے 8 گھوسٹ ڈاکٹرز کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مبین راجپوت نے بتایا ہے کہ اسپتال سے غیر حاضر 8 ڈاکٹرز کی تصدیق ہو گئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نوشہرو فیروز نے بتا ہے انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز سے متعلق سیکریٹری صحت سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
کہتے ہیں، ’’زندگی کی قدرو قیمت جاننی ہو یا بےبسی،.
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کئی برس سے غیرحاضر ڈاکٹرز میں 3 خواتین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
ایم ایس نے کہا کہ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز تنخواہ سمیت تمام مراعات لے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔
یہ بھی پرھیں:’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
نیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی معائنہ کے بعد انجیوگرافی کی، جس میں شریانوں میں بندش سامنے آئی۔ بعد ازاں ماہرِ امراضِ قلب نے دو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کی حالت اب مکمل طور پر مستحکم اور تسلی بخش ہے، تاہم انہیں چند روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام اور دباؤ سے گریز کی ہدایت دی ہے، جبکہ وہ زیرِ علاج ہیں اور ان کی مسلسل نگہداشت کی جا رہی ہے۔
قریبی رفقا اور سیاسی شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں