اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعترض نہیں۔
 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے سکیورٹی لیپس کا ذمے دار آپ کو قرار دے رہی ہے اور اسی وجہ سے آپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس پر  خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر مجھے اس کا ذمے دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور اگر میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد دنیا بھر سے مذمت کی گئی، جس میں امریکا، اقوام متحدہ اور پوری پاکستانی قوم بھی شامل ہے مگر بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی مذمتی بیان تک سامنے نہیں آیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے وزیر دفاع کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اپنی نااہلی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس خواجہ آصف

پڑھیں:

پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلے بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے قانونی حوالہ دیا۔

انہوں نے دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یہ متعلقہ شقیں یہ ہیں جس کی تشریح کی ضرورت نہیں اور اس معاہدے میں ترمیم یا نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔

انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں، یہ وضاحت کے ساتھ درج ہے اور اسی اسی طریقہ کار کا پاکستان بھی پابند ہے۔

خواجہ آصف نے کاہ کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلوں بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف کی کوشش میں ہے اور اب پہگلام میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کو صرف اور صرف اپنی ایک پرانی خواہش کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع
  • کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
  • پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع
  • کشمیر حملے کا جواب ’واضح اور سخت‘ دیں گے، بھارتی وزیر دفاع
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف