چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “چینی خطاطی کانفرنس” ( سیزن2) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے پارٹی سیکریٹری زانگ زنگ نے چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سن شیاؤیون سمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر اس پروگرام کا آغاز کیا۔
“چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ اور چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس پروگرام میں چین کے صوبہ حہ نان، صوبہ شانسی اور صوبہ شان ڈونگ سمیت چینی خطاطی کے چھ مقدس مقامات سے تعلق رکھنے والے چینی خطاطی کے شہرت یافہ فن پاروں کے 18 گروپوں پر توجہ مرکوز ہے، پروگرام میں معروف ماہرین کی جانب سے وضاحتوں، منظر کشی، سائٹ پر تعامل، وی آر، اور ،اے آر سمیت مصنوعی ذہانت کے تکنیکی ذرائع کے ذریعے چینی ثقافت کی طویل تاریخ کو محسوس کیا جاسکے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ چینی خطاطی
پڑھیں:
صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کلیم اختر:صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
انتظامیہ نے7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔
نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔