خوشخبری!!! ملک کے اہم علاقوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اورکنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہں۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں سےابتدا میں یومیہ 1 کروڑ39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں اوجی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے، نئی دریافت گیس،خام تیل اوجی ڈی سی ایل کےہائیڈروکاربن ذخائربڑھائےگا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران 5 ماہ بعد کھول دیا گیا
ناران(نیوز ڈیسک)سیاحوں کیلئے خوشخبری، خوبصورت مقام ناران کو 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد کھول دیا گیا۔
ناراں میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے
مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت