عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں , وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیر غور نہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ حد کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔
مزیدپڑھیں:خوشخبری!!! ملک کے اہم علاقوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم این اے نے عوام کو ہدایت کی کہ درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔