اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عارف حسنی نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن ہمیشہ سے ہوتی رہی ہے، مگر اس حکومت میں جو کرپشن ہو رہی ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بوجھ اٹھانا چھوڑ دے۔ سرفراز بگٹی کی حکومت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا مورال دن بدن کم اور پارٹی بدنام ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزام عائد کیا کہ سرفراز بگٹی اربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں۔ ان حالات میں بھی افسران ٹھیکے پر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن ہمیشہ سے ہوتی رہی ہے، مگر اس حکومت میں جو کرپشن ہو رہی ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کا یہ بھی کمال ہے کہ انتہائی کرپٹ ہونے کے باوجود کرپشن کے خلاف تقریر بھی کرتے ہیں اور اخلاقیات کا درس بھی دیتے ہیں۔ پارٹی میں اب بھی اچھے پارلیمنٹرین موجود ہیں، جن کو وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ تو بہتر ہے کسی اچھے شہرت کے حامل ایم پی اے کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اس وقت چیئرمین بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی واحد امید ہیں کہ وہ پارٹی بلوچستان کو تباہی سے بچائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی نے کہا رہی ہے

پڑھیں:

کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر پیپپلز پارٹی کا رویہ منافقانہ ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے، ہم چاہتے تھے کہ پورے سال کے حوالے سے بات کریں، سینیٹ میں خیبرپختونخوا کو اس کے حق سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اپوزیشن کو ایک سائیڈ پر کیا جا رہا ہے، نہ ان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل کی جاتی ہیں، نہ ان کی تحریکیں شامل کی جاتی ہیں، اور نہ انہیں کوئی وقعت دی جاتی ہے، یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آئین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ایسی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں جن سے نمٹنے کے لیے آپ مزید غلطیاں کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی قانون شکنی کے ذریعے نہیں ہو سکتی، قانون سازی کے لیے آپ کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں نظام منجمد ہو گیا، عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، صدر صاحب نے جولائی میں اس منصوبے پر اتفاق کیا اور پھر تقریر میں مخالفت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • فطری اور غیر فطری سیاسی اتحاد
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • نئے مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
  • کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی