اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عوامی سہولت کے لیے ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عوامی سہولت کے لیے پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر شہریوں کی رہنمائی اور فوری امداد کے لیے تجارتی مراکزمیں ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ قائم کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کی حدود میں 26 ’پولیس ہیلپ ڈیسک‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ہیلپ ڈیسک پر افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
https://twitter.
ہیلپ ڈیسک پر خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے لیڈی پولیس افسران تعینات کی گئی ہیں، ہیلپ ڈیسک بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔
ترجمان کے مطابق شہری ان ڈیسک پرمعلومات سمیت ایمرجنسی میں پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکیں گے، ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مقصد شہریوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
یہ ڈیسک تجارتی مراکز میں شہریوں کی آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی سے شہریوں کو تجارتی مراکز میں تحفظ کا احساس ہوگا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی جی اسلام آباد تجارتی مراکز سید علی ناصر رضوی ہیلپ ڈیسک
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد تجارتی مراکز سید علی ناصر رضوی ہیلپ ڈیسک تجارتی مراکز میں اسلام ا باد پولیس کی کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔