اسلام آباد:

وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرسیدتوقیرحسین شاہ نے وزیراعظم آفس میں عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، جس کے بعدوزیراعظم کے سیکرٹری اسد رحمان گیلانی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب وزیراعظم آفس میں نیا اسپیشل سیکرٹری لگا یا جائے گا۔

ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم شہبازشریف کے قریب ترین اور دیرینہ ساتھی ہیں،وزیراعظم توقیرشاہ کی آمد کے بعد اپنے دفتر اور سیاسی، اتحادی جماعتوں کے معاملات سے مکمل مطمئن ہو گئے ہیں،ڈاکٹر توقیر شاہ کل دن گیارہ بجے بلائے گئے پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس میں پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،ڈاکٹر توقیرشاہ کو دسمبرمیں وزیراعظم نے واپس آنے کا کہا جس پر وہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفا دے کرآئے ہیں۔

وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ توقیرشاہ نے پی ڈی ایم دور حکومت میں 13 جماعتوں کو جوڑ کر رکھا،حکومت نے پہلے سے طے کر لیا تھا کہ سیکرٹری وزیراعظم اسد رحمان گیلانی کوتبدیل کیا جائے گا اورتوقیرشاہ کے آنے کے بعد وزیراعظم آفس میں نیا اسپیشل سیکرٹری لگایا جائے گا۔

توقیر شاہ نے ورلڈ بینک میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کیلیے بہت کام کیا اور نوایگزیکٹو ڈائریکٹرکو 20 سال کے بعد پاکستان لائے، توقیر شاہ نے ورلڈ بینک سے سرکاری سطح پر اگلے10 سال میں10 ارب ڈالر پاکستان میں لگانے کی منظوری کروائی، اس کے علاوہ ورلڈ بینک نجی شعبہ کوبھی 20 ارب ڈالر پاکستان میں لگانے کے لئے دے گا۔

توقیر شاہ دسمبر میں پاکستان آئے تو ان سے کہا گیا کہ وہ ورلڈ بینک کی نوکری چھوڑ دیں، ڈاکٹر توقیر شاہ پہلی مرتبہ شہبازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس میں بطور ڈپٹی سیکرٹری آئے تھے،وہ وزارت اعلیٰ کے دو ادوار میں شہبازشریف کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری رہے۔ 

وہ پی ڈی ایم کی16 ماہ کی حکومت میں وزیراعظم شہبازشریف کے سیکرٹری رہے اور ان کی بدولت وزیراعظم کے تمام اتحادیوں کے سا تھ معاملات خوش اسلوبی سے چلتے رہے تاہم ان کی عدم موجودگی میں وزیراعظم کو موجودہ دورمیں اپنے دفتر ی معاملات کے حوالے سے مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے دفتر کو تمام سیاسی و انتظامی معاملات سنبھالنے چاہیے اس لئے توقیر شاہ کوورلڈ بینک سے واپس بلایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہبازشریف کے وزیراعظم کے ڈاکٹر توقیر توقیر شاہ ورلڈ بینک شاہ نے

پڑھیں:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور  فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
  • وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار
  • کیا9مئی کیس میں بری شاہ محمود پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں؟
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار