اسلام آباد:

پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔

فضائیہ اور ایلیٹ آرمی کے کمانڈوز کی مدد سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 350 سے زائد مسافروں کوبازیاب کرایا۔

حکام کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل دہشت گردوں نے 26 مسافروں کو ہلاک کر دیا تھا، تمام 33 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے بے اثر کر دیا۔

یاد رہے افغان طالبان نے پہلے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچ دہشت گرد گروپ افغانستان میں کام نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کا کابل سے کوئی تعلق ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی نے ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بنوں چھاؤنی پر حالیہ حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنی جرات اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور ان کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کی جرات اور قربانیوں پر پورا ملک فخر کرتا ہے، اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے ہیرو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
  • ڈی آئی خان، بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی