لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج آمد، بچوں کیساتھ وقت گزارا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔
ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے ٹرافی لے کر آئے ہیں۔
اس موقع پر فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس او ایس ولیج لاہور قلندرز
پڑھیں:
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کےدریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 143 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 200 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
رات گئے ملتان میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
مظفر گڑھ اور راجن پورمیں بھی تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہا۔