علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بطور نمائندہ خیبر پختون خوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے اجلاس سے قبل صوبے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں، ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان، متعلقہ کابینہ اراکین بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور قومی سلامتی اجلاس میں
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔