نواز شریف سے ذاکر نا ئیک کی ملاقات ، امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سندر (نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔