ایس آئی ایف سی اجلا ‘ جاری منصوبوں میں پیش رفت ‘ پالیسی اقدامات کا جا ئزہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی، جبکہ متعلقہ وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیش رفت رپورٹ پیش کی، جو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھائے جا رہے ہیں اور متعلقہ امور کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے جامع منصوبے پیش کیے۔ کمیٹی نے اہم شعبوں، بشمول کنیکٹیویٹی و انفراسٹرکچر، تیل و گیس اور بندرگاہوں و بحری امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور متفقہ فیصلے کیے۔ کمیٹی نے بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے اور شاہراہوں کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور خصوصی طور پر بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ان منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بروئے کار لانے پر زور دیا گیا، تاکہ مواصلاتی خلا کو پْر کرکے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ مختلف بین الوزارتی امور کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے پالیسی اقدامات اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل تیز کیا جائے، تاکہ ان امور کو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس ا ئی ایف سی
پڑھیں:
محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔