گجرات: بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے  کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔

ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔

سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے (قاتل کے سگے بھائی) فرحان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بدبخت بیٹے قتل کردیا ماں کو

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش، واقعے کا مقدمہ درج

— فائل فوٹو 

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمٰن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن  کے ترجمان نے بتایا کہ ایس پی پہاڑ پور نے مقدمہ درج کروانے کے لیے رابطہ کیا تھا تو ایس پی سے کہہ دیا گیا تھا کہ انتظامیہ واقعے کی خود مدعی بنے، ہماری جانب سے مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش، واقعے کا مقدمہ درج
  • ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا
  • پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ
  • پھل اور سبزیاں کھانے سے بے خوابی سے نجات، نئی تحقیق
  • جھوٹ بول دوسرے ملک لے جانے پر بیٹے نے والدین پر مقدمہ دائر کردیا
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
  • اگر روزانہ تربوز کھاتے رہیں تو کیا اثرات مرتب ہونگے؟
  • ایران اسرائیل جنگ، پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر
  • ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پروازوں کا شیڈول متاثر