سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا، جانئے اپلائی کرنے کا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جبکہ کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں 3 اسکالرشپس خواتین کے لیے مختص ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے طلبہ کو
پڑھیں:
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی کی نجکاری کیلئے کوششیں تیز کر تے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کرتے ہوئے بولیاں طلب کرلیں، اظہار دلچسپی کی درخواستیں آج طلب کی جائیں گی۔نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری میں دلچسپی کی درخواستیں 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، پی آئی اے ایک ہفتے میں 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، جبکہ نجکاری کے نتیجے میں مینجمنٹ کنٹرول بھی نجی شعبے کو منتقل کیا جائے گا۔نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان پی آئی اے میں اکثریتی شیئر ہولڈر ہے، جبکہ پی آئی اے کا منافع بخش روٹس پر کامیاب آپریشن جاری ہے. نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کی ترقی کا امکان ہے۔