راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ارباب اختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں، اعداد و شمار نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ترین ہوگئی تھی ، لیکن دہشت گردی 2022ء میں یہ پھر بڑھنا شروع ہوئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے جس کی وجہ سے وہ حالات سے بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو وہ بولے اسی لیے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیا، میری اجازت کے بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتے، پارٹی میری اجازت سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جائے گی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کیسسز التواء میں رکھے گئے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتا ہے، ملکی سالمیت، آزادی، قانون کی حکمرانی کے لیے ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لیے مجھے جیل میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں لیکن اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا، سب کو پتا ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں، ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔

علیمہ خان کہتی ہیں کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجا آج ملاقات 45 منٹ تک کی، بچوں سے بھی عمران خان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے عمران خان کے دانتوں کا معائنہ کروایا جائے لیکن یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو کلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا لیکن عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پڑسکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جیل میں

پڑھیں:

کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج

علامہ آصف حسینی نے کہا کہ چند افراد نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے تھے۔ انکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے، جو انکے حق کی جیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ محمد آصف حسینی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال لیا گیا۔ علامہ آصف حسینی نے کہا کہ عدالتوں کے طویل چکر، حاضریوں، سوالات اور انتظار کے بعد انہیں کامیابی ملی۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فہرست سے نام نکالنے کی بات نہیں، بلکہ ان کے حق کی جیت ہے۔ چند لوگوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے وکلاء سمیت انکا ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان کسان اتحاد کا گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
  • وفاق نے معاملہ خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں
  • عمران خان کو  رہائی کی پیشکش کی گئی لیکن بات نہ بن سکی، لطیف کھوسہ
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان
  • عدالتی حکم کے بعد وفاقی حکومت نے درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید