قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی نے تمام مسائل اٹھائے، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر خاموش رہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں اور میرے لوگ دہشتگرد نہیں ہیں، مجھے کرسی کی پروا نہیں سچی کھری بات کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام مسائل اٹھائے مگر پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر کوئی لب کشائی نہیں کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں اور میرے لوگ دہشتگرد نہیں ہیں، مجھے کرسی کی پروا نہیں سچی کھری بات کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے تمام ایشوز اٹھائے مگر پی ٹی آئی بائیکاٹ پر کوئی بات نہیں کی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، اے این پی کے ایمل ولی خان، انوار الحق کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تجاویز کمیٹی کی سامنے رکھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی سلامتی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہے جس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں بھارتی غیر ذمے دارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
کمیٹی عجلت میں کیے گئے بھارتی ناقابلِ عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔
اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔
علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔