جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو بچوں کو شہید کررہے ہیں، ڈاکٹر مصدق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں آپریشن ضرور کریں تاہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کےلیے اس کی وجوہات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اجتماع گاہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،نامور وکیل اکرم شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">