لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟
خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔
دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ بھٹو پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت شاہجہاں ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔
جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔