ملتان: فیکٹری پر چھاپہ، جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں جعلی سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لیٹر معروف برانڈ کی جلعی مشروبات کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی فیکٹری سے 1 ہزار سے زائد مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں برآمد کر لی گئیں، جنہیں جعلی اور ملاوٹی اجزاء سے بنایا گیا تھا۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
فیکٹری میں موجود جعلی مشروبات کو تلف کر کے فیکٹری کا سامان جس میں4 فلنگ اسٹیشن اور 3 گیس سلنڈرز کو قبضے میں لے کر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری ہیک کر لی گئی
اسرائیل مخالف ہیکر گروپ ’سائبر اسناد فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں موجود ایک ایسی فیکٹری کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے جو مائیکرو ایئر وہیکلز (MAVs) اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق سائبر اسناد فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے اسرائیلی دفاعی فیکٹری SADNAT کو ہیک کرتے ہوئے 3 ٹیرا بائٹس سے زائد خفیہ معلومات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی اس پلانٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کیا ہے۔
ہدف بنائی گئی فیکٹری SADNAT، صہیونی فوج کو فضائی عسکری ساز و سامان فراہم کرتی ہے اور اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں جیسے رافیل، ایل بٹ سسٹمز، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI)، بوئنگ اور اوربٹ کے ساتھ قریبی تعاون رکھتی ہے۔
سائبر اسناد فرنٹ نے اسرائیلی فوج کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم اب تمہاری خفیہ معلومات کے حامل ہیں، جن میں ڈیزائن خاکے، عملیاتی نظام اور ڈرون مخالف حکمت عملیاں شامل ہیں، جو مزاحمتی محور کے کئی کمانڈرز کے قتل میں استعمال ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ہیکرز کی کارروائی، بھارت کی حساس معلومات ڈارک ویب پر برائے فروخت
مزید یہ کہ ہم یہ معلومات ان تمام ممالک کے ساتھ شیئر کریں گے جو مزاحمتی بلاک کا حصہ ہیں، تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کو روکا جا سکے۔
یہ گروپ 3 ماہ قبل غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر سامنے آیا تھا اور تب سے اسرائیلی عسکری و صنعتی تنصیبات پر متعدد سائبر حملے کر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی فوج سائبر اسناد فرنٹ غزہ فلسطین