ڈیری ایسوسی ایشن کا حکومت سے پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے حکومت سے پیک شدہ دودھ پر عائد کردہ ٹیکسز میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں دودھ کی سالانہ 70 ملین ٹن سے زائد پیدا وار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ڈیری سیکٹر کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے اثرات زیر بحث آئے۔
پاکستان ڈیرے ایسوسیشن نے کہا کہ پیک شدہ دودھ پر ٹیکس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، دودھ پروسیسرز اور کسان دونوں متاثر ہوئے۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ ڈیری ایسوسی ایشن کا پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم کے خصوصی معاون نے کہا کہ ڈیری سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈیری سیکٹر کی ترقی کے بغیر خوراک میں خود کفالت کا خواب ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمز میں سرمایہ کاری بڑھانے سے دودھ کی پیداوار اور معیار میں بہتری آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیری ایسوسی ایشن پیک شدہ دودھ پر نے کہا کہ
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔