نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں برطانوی حکام نے 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس نادہندہ قرار دیدیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک قریباً 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں برطانوی حکام نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی حکومت نے ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل حسن نواز کو بینک کرپٹ بھی ہوئے تھے۔ ٹیکس چوری پر انہیں بڑا دھچکا لگا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود ان سے یہ جرمانہ وصول کرنے کا امکان موجود ہے۔کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق ٹیکس چوری پر ہونے والے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔ تاہم حسن نواز کے وکلا نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے پر ٹیکس چوری کا یہ الزام انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ حسن نواز کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نواز شریف کے حسن نواز پر ٹیکس چوری
پڑھیں:
نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔