صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بنادیا، محکمے کے 50 ملازمین بھی غائب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔
میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن اپنے آغاز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی ہدایت پر چند ماہ قبل نومولود محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کے تحت شہر کو گندا کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا ٹاسک دیا تھا اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر جرمانے کی سزائیں بھی مقرر کی تھیں۔
عوام میں باقاعدہ آگاہی مہم کے ذریعے انہیں کچرا سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کچرا دان میں پھینکنے اور شہر کو صاف رکھنے کی ترغیب دی جارہی تھی جس میں سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران بھی محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کے افسران کے ساتھ رابطے میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کے تحت شہر کے برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کی جانی تھیں تاکہ ہرسال مون سون کے موقع پر نالوں کی صفائی کیلئے کثیر فنڈز کے ضیاع کو روکا جاسکے اور شہر کے برساتی نالوں کے اوور فلو کے نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔
دریں اثناء محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کی شروع کی گئیں کارروائیوں اور آگاہی مہم سے شہر کی مارکیٹوں اور انڈسٹریل ایریاز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی تاہم اچانک تمام کارروائیاں پراسرار طور پر بند کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین دفاتر سے غائب ہیں، سینئر افسرن اور شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کا شہر کو صاف ستھرا بنانے کے منصوبے کو کے ایم سی کی افسر شاہی نے ناکام بنادیا ہے اور شہر میں انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کے محکمے کی کارکردگی صفر ہوچکی ہے۔
سینئر افسران اور شہری حلقوں نے کراچی کی بہتری کے منصوبے کو ناکام بنانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے اور محکمے کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آسکے۔
اس حوالے سے محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کے سینئر ڈائریکٹر شفیق شاہ سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی جس کے باعث ان کا موقف حاصل نہ ہوسکا
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا اور شہر
پڑھیں:
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔