غزہ: دھماکہ میں یو این اوپس کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اقوام متحدہ کی عمارت کے احاطے میں بم دھماکے سے عملے کا ایک رکن ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکہ امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر (یو این اوپس) کی عمارت میں صبح گیارہ بجے ہوا جس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اَن پھٹے گولہ بارود کو تلف کرنے کی کسی کارروائی کے دوران پیش نہیں آیا۔
اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کی فوج نے دفتر کے احاطے میں کسی طرح کی کارروائی کرنے کی تردید کی ہے۔ Tweet URL'یو این اوپس' کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہورہے موریرا ڈا سلوا نے برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فوج اس دفتر سے اچھی طرح آگاہ ہے اور باہمی رابطوں کے ذریعے اس جگہ کو حملوں سے تحفظ دینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں صرف اقوام متحدہ کے اہلکار کام کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر حادثاتی دھماکہڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر نہیں ہوا اور اس بارے میں مزید اطلاعات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاہم، اب تک یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ واقعہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جو ادارے کی عمارت پر گرایا یا داغا گیا تھا اور گرنے کے بعد اس کے احاطے میں پھٹ گیا۔ البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دھماکہ فضا سے برسائے گئے کسی بم کا تھا یا توپ اور مارٹر کا گولہ تھا۔
انہوں ںے بتایا کہ اس واقعے سے پہلے بھی ادارے کا یہ دفتر حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔ ایسے ایک واقعے میں بم عمارت کے قریب گرے لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا
ان کا کہنا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارتوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور عمارتوں کو حملوں کا نشانہ نہ بنائیں کیونکہ ان سے انتہائی المناک اور تباہ کن حالات کا سامنا کرتے لوگوں کی زندگی کو تحفظ مہیا کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔