تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پرہے۔واپڈا ذرائع نے بتایاکہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے اور پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ کم ہے۔
ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیڈ لیول
پڑھیں:
شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے شیر افضل مروت سے جان چھوٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء نے ملاقات کی۔
ملاقاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شیرافضل مروت کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت بھی کردی۔
آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ