سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19مارچ 2025ء ) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہونے والے حافظ حسین احمد بدھ کی شب کو انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حافظ حسین احمد
پڑھیں:
معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے
’پیچے دیکھو پیچے‘ سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔
احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون
انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔
عمر شاہ اور احمد شاہ دونوں نے اپنے معصوم اور شگفتہ انداز کی وجہ سے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔ بعدازاں ان کے تیسرے بھائی ابوبکر بھی اپنے مخصوص انداز میں منظر عام پر آئے۔ رمضان نشریات کے دوران ان کی موجودگی، شرارتیں اور دلچسپ گفتگو ناظرین کو بے حد پسند آتی ہے۔ دونوں بھائی اے آر وائی نیوز کے شو ’شانِ رمضان‘ کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 میں احمد شاہ کی بہن عائشہ بھی شیرخوارگی میں انتقال کرگئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں