گزشتہ سالوں میں شب قدر کے حوالے سے رہبر معظم کی نصیحتیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لیلۃ القدر کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شب قدر کی آمد کے سلسلے پر ایرانی میڈیا نے رہبر معظم انقلاب کی کہی گئی نصیحتوں کو جاری کیا۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ
شب قدر میں مسلمانوں، اپنے ملک، دوستوں اور اپنی مشکلات کو خدا کے سامنے رکھیں۔ اس کے بعد پروردگار عالم سے اپنے لئے حاجت روائی کریں، مغفرت کریں اور اللہ تعالیٰ کی توجہ طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء
شب قدر کی قدر کو جانیں۔ یہ بہت اہم شب ہے، بہت پیاری شب ہے۔ اس شب میں امام زمان عج کی جانب توجہ کریں۔ خدا کے گھر یعنی مسجد کا رُخ کریں اور امام زمان عج کے وسیلے سے خدائے متعال سے اپنی حاجات طلب کریں۔ 27 مارچ 1992ء
یہ عجیب و غریب شب ہے جو ہزار ماہ کے برابر نہیں بلکہ اس سے افضل ہے۔ خیر من الف شهر۔ انسانی زندگی کے ہزار مہینے، کتنی برکتیں لا سکتے ہیں! اور رحمت و بھلائی کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں!۔ اس ایک رات کا ہزار مہینوں سے بہتر ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 31 جنوری 1997ء
شب قدر کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس شب کو دعا، انسان کی تخلیق و تقدیر والی آیات میں غور و فکر کریں اور سمجھیں کہ اللہ تعالی انسان سے کیا چاہتا ہے۔ اس شب کو اس مقدمے کے ساتھ گزاریں کہ یہ مادی زندگی اور اس دنیا میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں سب یہیں رہ جانے والا ہے۔ 31 جنوری 1997ء
ماه مبارک رمضان میں شب و روز اپنے قلوب کو ذکر الہی سے نورانی کریں تا کہ لیلۃ القدر کی مقدس ساحتوں میں داخل ہو سکیں۔ 26 نومبر 1997ء
یہ ایک ایسی شب ہے جو زمین کو آمسان سے متصل کرتی ہے۔ پس آپ اس گھڑی اپنے دِلوں اور زندگی کی فضاء کو فضل و لطف الهی سے منور کریں۔ 26 نومبر 1997ء
شب قدر کو اللہ تعالی نے سلام کا عنوان قرار دیا ہے۔ سلام کا معنیٰ انسانوں پر اللہ کے درود و تحیت کا ہے اور امن و سلامتی کا بھی۔ اس کے علاوہ سلام، لوگوں کے درمیان دِلوں، روحوں اور جسموں کی پاکیزگی کا مفہوم رکھتا ہے۔ 16 جنوری 1998ء
شب قدر اپنے گناہوں سے توبہ کا موقع ہے۔ سو اس موقع پر خداوند متعال سے استغفار کریں۔ اب جب کہ پروردگار نے ہمیں میدان دیا ہے تو اس کی جانب پلٹیں، مغفرت طلب کریں اور اس سے معافی مانگیں۔ 16 جنوری 1998ء
اسلامی ممالک کو کتنی مشکلات درپیش ہیں! خدا سے ان مشکلات کا حل طلب کریں۔ تمام انسانوں کے لئے دعا کریں۔ انسانوں کی ہدایت، اپنی و اپنی زندگی، ملک، اپنی ارواح جو چیز خدا سے چاہئے اُن سب کے لئے دعا کرو۔ ان گھڑیوں اور ساعتوں کو غنیمت شمار کرو۔ 16 جنوری 1998ء
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ایک اور تفصیلی آڈٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے آڈٹ کے لیے تمام تیاری مکمل رکھیں۔ ٹیم پاکستان کی ایوی ایشن سسٹم، فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی مینٹیننس اور آپریشنل معیار کا جامع جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت دیگر ملکی ایئر لائنز نے اپنی تکنیکی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے پاکستان میں ابتدائی آڈٹ کیا تھا، جس میں سی اے اے کے متعدد شعبہ جات اور ایئر لائنز کے طیاروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ اگر کامیاب رہا تو پاکستانی ایئر لائنز کے لیے امریکا کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی — جو کئی برسوں سے معطل ہیں۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق براہ راست پروازوں کی بحالی نہ صرف پاکستانی مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ ملکی ہوا بازی کے شعبے کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔