سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان سمیت 17 افراد دوبارہ جے آئی ٹی طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔ ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔
افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
علاوہ ازیں محمد شہباز شبیر،وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ طلبی کے نوٹسز جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی جاری کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 21مار چ کو جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے جب کہ 19 مارچ کو علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔
جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی؛ وفاقی وزرا کی عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر برہم، اجلاس احتجاجاً ملتوی کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی علیمہ خان جے آئی ٹی افراد کو
پڑھیں:
41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔
لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔
ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔
https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2Fسریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار کر کیچ تھام لیا۔ اس طرح، یوسف پٹھان کو پویلین کی راہ دیکھنی پڑی جبکہ گراؤنڈ کے باہر بیٹھے شائقین کیچ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
بھارت کو اس میچ میں ڈی ایس ایل فارمولے کے تحت 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔