سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں، نئے لڑکوں میں ٹیلنٹ نظر نہیں آرہا۔

لاہور میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابراعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔ لیکن 10 یا 11 فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھیج دیے گئے۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف سپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔ یہ کوئی انڈر 14 کی ٹیم ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جا رہا، ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے۔ ہر وکٹ پر 200 سکور نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ مستقل چیئرمین کی بھی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو 4 سال تک کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے، یہ اچھا اقدام تھا۔ دوسری جانب محمد رضوان کو صرف 6 ماہ کی کپتانی سونپی گئی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ضائع بھی اس ہی حساب سے ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں۔ یہاں کوئی نظام نہیں، دیگر ممالک میں کھلاڑی ایک نظام کے تحت آتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ آپ کا بینچ مضبوط ہونا چاہیے، اگر ٹیم میں بابر، رضوان یا شاہین نہ ہو تو پیچھے بینچ پر ان کا متبادل بیٹھا ہونا چاہیے تاکہ ان کی کمی محسوس ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم شاہد آفریدی شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہین شاہ ا فریدی قومی ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ شاہد ا فریدی نیوزی لینڈ

پڑھیں:

سہیل آفریدی اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تو بہت زہر اگل رہے ہیں، وہ اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد کی مانیٹرنگ اور ان دہشتگردوں کو نہیں روکتے تو اس کا مطلب یہ بھی شامل ہیں، میرا خیال ہے کہ اس مانیٹرنگ میں دیگر ممالک کی بھی شمولیت ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے افغانستان سے دہشتگرد سرحد کراس نہ کریں، مطالبہ ہے کہ وہاں سے دہشتگرد آکر ہمارے ملک میں تباہی نہ پھیلائیں۔

 انھوں نے کہا بدقسمتی سے یہ لوگ ہمارے بھی مہمان رہے اور آج ان کا ہاتھ گریبان پر ہے، 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے راؤنڈ میں ساری چیزیں طے ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیے نیازی لاء اب نہیں چلے گا: وزیر دفاع طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی ساری قیادت اس وقت کابل میں ہے، جب سے مذاکرات چل رہے ہیں تین چار بڑی وارداتیں سرحد پار سے ہوئی ہیں، قطر سے اچھے تعلقات ہیں ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تو بہت زہر اگل رہے ہیں، سہیل آفریدی اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے سرعام دھو رہے ہیں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، غزہ اسٹیبلایزیشن فورس سے متعلق دانیال چوہدری کے بیان پر استعفراللہ ہی کہوں گا، جو دانیال چوہدری بتا رہے ہیں اگر یہ کردار ہوگا تو میں اس کے حق میں نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی
  • سہیل آفریدی اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
  • افغانستان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی: سہیل آفریدی